اسلام آباد:انتہائی قابل احترام سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک ہے،اطلاعات کے مطابق بابائے حریت تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ، پاکستانیوں کی جان سید علی گیلانی کے جسد خاکی کے ساتھ بھارت نے جورویہ اختیار کیا اورپھراس کے بعد جوان کے خاندان کے خلاف انتہائی گھٹیا حرکت کی اس پروزیراعظم پاکستان عمران خان سخت غصے میں ہیں‌،

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا بھارت کی بی جے بی حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام قرار دے دیا۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حریت رہنما کے خاندان کے خلاف مقدمات کا اندارج نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کی بی جے پی حکومت کی شرمناک مثال ہے۔

پہلے 92 سالہ سید علی گیلانی جو محترم ترین اور بااصول کشمیری رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، کا جسدِ خاکی چھیننا اور پھر ان کے اہلِ خانہ کیخلاف مقدمہ قائم کرنا نازیوں سے متاثر آرایس ایس-بی جے پی سرکار کے ہاتھوں ہندوستان کے سفاکیت پر گرنے کی ایک اور شرمناک مثال ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے لگانا حریت رہنما کے اہلخانہ کا جرم بن گیا، بابائے حریت مرحوم سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے تھے سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی کے بیٹوں نے کہا کہ غاصب فورسز نے انہیں اپنے والد کی میت کو غسل دینے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی جنازہ پڑھنے دیا۔

Shares: