ایسے لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس ساری دنیا کو اپنی گرفت میں لے گا : ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

نیویارک :ایسے لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس سب کو اپنی گرفت میں لے گا : ڈبلیو ایچ او کا انتباہ ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد ہر ہفتے دوگنا بڑھ رہی ہے –

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی رفتار پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔

ڈبیلو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ پاپوا نیو گنی جیسے بعض ممالک جو کورونا کے زیادہ پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام ہوگئے تھے اس وقت ان ممالک میں کورونا کا پھیلاؤ نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

Comments are closed.