کوٹلی :لگ ایسے رہا ہے کہ پھرکٹھ پتلی آپ کاوزیراعظم ہوگا:ہمیں موقع دیا جائے:بلاول بھٹو کا کوٹلی میں خطاب،اطلاعات کے مطابق کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لگ ایسے رہا ہےکہ کشمیرمیں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم ہوگا ، میں کشمیرکی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں موقع دیا جائے
بلاول بھٹو نے کوٹلی میں کہا کہ عمران خان کی اصل تبدیلی کا چہرہ ملک میں بےروزگاری ہے،بتایا جائے وزیراعظم عمران خان کس کے کہنے پر پالیسیاں بنارہے ہیں،پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی کراچی سےکشمیرتک ہے،
بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدبھٹوکامقبوضہ کشمیرکیلئےشروع کیاگیاسفرآج تک جاری ہے،کشمیر کے معاملے پر کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لیں گے،چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں،
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے کوٹلی کےعوام کاجذبہ دیکھ لیں،پیپلزپارٹی نے آج تک سیاست کی تو وہ بھی کشمیری عوام کی وجہ سے،بےنظیر بھٹو سے سیکھا جہاں کشمیری عوام کا پسینہ گرےگا ہمارا خون بہےگا،
بلاول بھٹو نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو سے سیکھااگر کشمیر کیلئے ہزاروں سال لڑنا پڑے تولڑیں گے،اگر کشمیر کیلئے ہزار سال بھی جنگ لڑنا پڑے گی تو ہم لڑیں گے،کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے سفر شروع کیا جو آج تک جاری ہے،کوٹلی کے عوام کے درمیان کھڑا ہوکر بہت خوشی محسوس کررہاہوں،