ایسا کیا ہو گیا کہ اٹلی کے وزیر اعظم نے استعفی دے دیا

0
49

ایسا کیا ہو گیا کہ اٹلی کے وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کے استعفے کی وجوہات سامنے آگئی.

حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد اٹلی کے وزیر اعظم جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی قیادت میں سخت گیر لیگ پارٹی کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔

مسٹر کونٹے کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔

تاہم صدر کی طرف سے جوزپے کونٹے کو عہدے پربرقرار رکھنے پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔ صدر ملک کی پارلیمنٹ میں نئے حکومتی اتحاد کی تشکیل کوشش کریں گے۔ تاہم نئے اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں موجودہ وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کیا جا سکتا ہے۔ نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں صدر ماتاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اکتوبر میں نئے انتخابات کی سفارش کر سکتے ہیں

Leave a reply