اتحاد ٹاون یوسی 36 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب, سید مصطفی کمال
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کا انتخابی مہم حلقہ #NA249 کے سلسے میں اتحاد ٹاون یوسی 36 میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب، عوام نے والہانہ استقبال کیا اور اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔سید مصطفی کمال کا انتخابی مہم حلقہ #NA249 کے سلسے میں علاقے کا دورہ اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ مورخہ 4اپریل بروز اتوار صدر انیس قائمخانی سے #NA249 مرکزی الیکشن آفس میں پنجابی پختون اتحاد مظہر شیرازی گروپ کے جنرل سیکریٹری سید محمد کامران بخاری نے ملاقات کی اور الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔