حسین نواز نے دیکھتے ہی دیکھتے گول گپے کی پرات خالی کر دی افتخار ٹھاکر

اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میرا شریف فیملی کے ساتھ ہمیشہ ہی بہت ملنا ملانا رہا ہے ، میرا ان سب کے ساتھ ہنسی مذاق والا تعلق ہے، وہ سیاست کیا کرتے ہیں میرا ایسے معاملات سے بالکل بھی کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی مجھے ان کی سیاست کے ساتھ جوڑا جائے، ہر کوئی اپنا اپنا کام کررہا ہے. انہوں نے شریف فیملی کے گھر ایک شادی میں‌جانے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں ان کی فیملی کی ایک شادی میں‌گیا وہاں میرے پاس حسین نواز آکر کھڑے ہو گئے ہم باتیں کرنے لگ گئے ، پاس ہی ہمارے گول گپوں کی پرات پڑی ہوئی تھی ، اس نے مجھ سے باتیں

کرنے کے دوران ایک گول گپا اٹھایا منہ میں ڈالا اور سیدھا حلق میں لے گیا میں نے کہا کہ اوئے چبایا بھی نہیں اور حلق میں لے گئے ، خیر ہم ایسی ہی باتیں کررہے تھے کہ میں نے تھوڑی دیر کے بعد گول گپوں کی پرات کو دیکھا تو وہ خالی ہو چکی تھی. انہوں‌نے کہا کہ یہاں سے انداہز لگا لیں کہ حسین نواز کو کھانے پینے کا کتنا شوق ہو گا. افتخار ٹھاکر نے بار بار اس انٹرویو میں کہا کہ میری شریف فیملی سے دوستی ہے ان کی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں.

Comments are closed.