بہت نقصان ہوگیا اب ‘وطن واپسی کا وقت آگیا،نئے امریکی سیکرٹری دفاع نے آتے ہی اعلان کردیا

0
38

واشنگٹن :بہت نقصان ہوگیا اب ‘وطن واپسی کا وقت آگیا،نئے امریکی سیکرٹری دفاع نے آتے ہی اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع کرسٹوفر ملر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کے انخلا میں تیزی لائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق کرسٹوفر ملر نے کہا کہ ‘اب وطن واپسی کا وقت آگیا ہے’۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد قائم مقام سیکریٹری دفاع نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ تمام جنگوں کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا 19 سال سے القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے اور گروپ کو ‘شکست دینے’ کے راستے پر ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق قائم مقام سیکرٹری دفاع کرسٹوفر ملر نے کہا کہ ‘بہت لوگ جنگ سے تنگ ہیں اور میں ان میں سے ایک ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘لیکن یہ وہ نازک مرحلہ ہے جس میں ہم اپنی قیادت پر مبنی کوششوں کو سپورٹنگ رول میں منتقل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے کے لیے سمجھوتہ اور شراکت کی ضرورت ہے، ہم نے ہر سطح پر اس کا مقابلہ کیا لیکن اب گھر جانے کا وقت آگیا ہے’۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارک ایسپر کو برطرف کرنے کے بعد سابق امریکی اسپیشل فورس افسر اور انسداد دہشت گردی کے ماہر کو محکمہ دفاع کی قیادت کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

Leave a reply