اٹلی میں جاری ایک نمائش سےسونے کے بنے قیمتی فن پارے چوری
بدھ کی رات نمائش میں موجود سونے سے بنے ہوئے 49 فن پارے چوری ہوگئے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/03/WhatsApp-Image-2024-03-10-at-1.19.15-PM-jpeg.webp)
روم: اٹلی میں جاری ایک نمائش سے 13 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے بنے قیمتی فن پارے چوری ہوگئے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نمائش کے منتظمین کے مطابق ’لائیک اے وارم، فلوئنگ گولڈ‘ نامی نمائش کا آغاز دسمبر کے اواخر میں ہوا تھا اور اسے جمعے کے روز اختتام پذیر ہونا تھا تاہم بدھ کی رات نمائش میں موجود سونے سے بنے ہوئے 49 فن پارے چوری ہوگئے بعد ازاں چوری شدہ فن پاروں میں سے ایک مجسمہ نمائش کے احاطے سے برآمد ہوگیا تاہم دیگر 48 فن پاروں کا اب تک کچھ پتا نہیں چلا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ ان کے حفاظتی انتظامات اور الارم اعلیٰ ترین معیار کے ہیں جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واردات میں ماہر ترین چوروں کا گروہ ملوث ہے، چوری کی اس واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔