مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے،
ملاقات میں رانا تنویر حسین، رانا مشہود علی خان اور دیگر رہنما شامل تھے، رہنماؤں نےشہباز شریف سے نواز شریف کی وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا ،اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت نے گواہی دی کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ایمانداری، خلوص اور محنت سے ملک وقوم کی خدمت کی،نوازشریف تعمیر و ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے،قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے،نواز شریف تعمیر ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے،
مبشر لقمان کا نواز شریف کو گھر بدلنے کا مشورہ
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں،
مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے
نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی
نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی اور کی تصویر نہیں لگے گی
نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔ شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے
نوازشریف امید پاکستان ہیں والہانہ استقبال ہوگا ، بشیر میمن
دوسری جانب نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالہ سے مسلم لیگ سندھ کی استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر بشیر میمن کی صدارت میں ہوا،نہال ہاشمی ،کھیئل داس کوھستانی ،چوہدری طارق ،علی اکبر کجر اور دیگر شریک تھے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ سے نوازشریف کےاستقبال کےلیےہزاروں افراد جائیں گے ،بشیر میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کےہر ضلع میں پارٹی کارکنان پرجوش ہیں ،نوازشریف امید پاکستان ہیں والہانہ استقبال ہوگا ،اجلاس میں سندھ سےقافلوں کی روانگی کےانتظامات پر غور کیا گیا، استقبالیہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کے ہر شہر سےقافلے لاہور جائیں گے