پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، صدر آصف علی زرداری کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے، کوئٹہ میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا،

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کا آغاز کیا،سابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی،بلوچستان میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے جارہے ہیں،آصفہ بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی،آصفہ بھٹو پارٹی قیادت کی جانب سے ملنے والا ہر ٹاسک پورا کرے گی، آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، الیکشن ہو گا تو پتہ چلے گا کہ کون کتنی سیٹیں جیتے گا، سی پیک کا آغاز پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہوا، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہیں ، اگر ایک اور سلیکشن ہوئی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہوجائے گا، ن لیگ 16 ماہ کی کارکردگی پر بات کرنے کو تیار نہیں،سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں،

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے قومی اسمبلی کی 120 سیٹیں جیتنے کی باتیں کر رہے ہیں مگر یہ پنجاب کی بھی 120 سیٹیں نہیں چیت سکتے،ووٹ کو عزت دو اور مجھے کیوں نکالا یہ ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ہیں، ہم سوچ رہے تھے کہ نواز شریف نظریاتی بن چکے ہیں مگر یہ تو اسی ڈگر پر ہیں، وہ نیا لاڈلہ بننے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، واضح کرتے ہیں اگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہونگے، اگر ایک اور لاڈلے کو حکومت ملی تو پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچے گا،نوازشریف ووٹ کو عزت دلوائیں اور نظریاتی بن جائیں،

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Shares: