جڑانوالہ،اتوار تک تمام چرچ بحال کرنے کی ہدایت کی ہے، خلیل جارج

سانحہ جڑانوالہ کی معاشرے کے تمام طبقات نے مذمت کی ہے۔
0
44
khalil jarjg

نگران وفاقی وزیر خلیل جارج نے وزارت انسانی حقوق اور ویمن ایمپاورمنٹ کا چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے 17اگست کو بطور نگران وفاقی وزیر حلف اٹھایا تھا، وہ 2013 سے 2018 تک رکن قومی اسمبلی رہے ہیں۔ وہ 2013 سے 2018 تک پارلیمانی سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ پورٹس اینڈ شپنگ اور گلگت بلتستان سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر رہے ہیں۔ ماضی میں وہ 1999 میں دو بار ضلع کوئٹہ کے کونسلر منتخب ہوئے

خلیل جارج نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ کا کہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے کے متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ اتوار کو جڑانوالہ کے چرچز میں مسیحی برادری کی عبادت یقینی بنائیں گے۔مقامی انتظامیہ کو اتوار تک تمام چرچ بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایک دو چرچز کو بحال کردیا گیا ہے۔ جڑانوالہ کے تمام چرچ پوری طرح بحال اور ان کی تزئین و آرائش کریں گے۔ سانحہ جڑانوالہ کے 80 متاثرہ خاندانوں کو 20، 20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے ہیں۔ متاثرین کی آباد کاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سانحہ جڑانوالہ کی معاشرے کے تمام طبقات نے مذمت کی ہے۔

خلیل جارج کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد و حمایت پر مسلمان بہن ،بھائیوں اور علماء کرام کے شکر گزار ہیں۔ نوجوان گمراہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،بطور وزیر انسانی حقوق کے حوالے عوام کی بلا تخصیص مدد کروں گا۔ ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آئے ہیں،ان کے حقوق کے ضامن ہیں۔خواتین اور اقلیتوں سے ناروا سلوک کے خاتمے کے لئے مل کر کام کریں گے۔لفٹ میں پھنسے افراد کو باحفاظت نکالنے پر پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

Leave a reply