اسلام آباد: سپریم کورٹ میں میڈیکل طلبہ کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبرز دینے پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15مارچ کو سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن اور اٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ سال سماعت کے دوران معاملہ سامنے آنے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سپریم کورٹ نے بولان یونیورسٹی میں طالبہ کو میڈیکل میں داخلہ نہ دینے کیخلاف مسماۃ شہلا کی درخواست مسترد کردی تھی عدالت عظمی نے وفاق، پاکستان میڈیکل کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ حافظ قرآن کو داخلے کیلئے اضافی نمبروں سے متعلق سماعت الگ ہوگی۔

جسٹس قاضی فائرعیسیٰ کی سربراہی میں بینچ کے روبروبولان یونیورسٹی کوئٹہ میں طالبہ کو میڈیکل میں داخلہ نہ دینےسےمتعلق درخواست پر سماعت کی تھی درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ حافظہ قرآن کوٹہ کے 20 نمبرز اضافی مل جاتے تو میرٹ پر داخلہ ہوجاتا۔

تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ قرآن حفظ کی بنیاد پر میڈیکل اور دیگر جامعات داخلہ میں اضافی نمبرز کیوں دیئے جائیں؟ سپریم کورٹ نے حفظ قرآن کی بنیاد ہر داخلوں پر اہم سوال اٹھا یا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے تھے کہ اہم معاملہ ہے ہم اس پر فریقین کو سن کر فیصلہ دیں گے۔ حافظ قرآن کو 20 نمبرز زیادہ کیوں دیں؟امام مسجد لگانا ہو یا لیکچرر بھی رکھنا ہو تو یہ قابلیت دیکھی جاسکتی ہے۔

درخواست گزار مسمات شہلا نے کہا تھ کہ میرٹ کیلئے حافظ قرآن کوٹہ کے 20 اضافی نمبرز نہیں دیئے گئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے تھے یہ بتائیں کیا حافظ قرآن طالب علم بہتر ڈاکٹر بن جائے گا؟ حافظ قرآن ہونا مقدس عمل ہے مگر اس بنیاد پر میڈیکل میں داخلہ کیوں دیا جائے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہوجائیگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ مذہب سے گھبراتے کیوں ہیں؟ مذہب تو بہت آسانی پیدا کرتا ہے۔

تاہم سپریم کورٹ نے مسمات شہلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ حافظ قرآن کو داخلے کیلئے اضافی نمبروں سے متعلق سماعت الگ ہوگی۔

6 ملکی خارجہ اجلاس:مغربی ممالک پرافغانستان کے منجمد فنڈزبحال کرنے کا مطالبہ

Shares: