اسلام آباد۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن کے دفتر میں سفارش کرانے والا جعل ساز دھر لیا گیا۔ملزم نعیم عباس ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے دفتر میں سفارشی بن کر آیا خود کو ڈی ایم جی آفیسر تعارف کروایا۔

ملزم نے خود کو ایڈیشنل سیکرٹری اسلام آباد اور ایس ایس پی کا دوست ظاہر کیا۔شک گزرانے پر جانچ پرتال پر ملزم ایک بہروپیا پایا جس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ملزم اس سے قبل ایف آئی میں چیف جسٹس کے جعلی ایڈوائزر کے طور پر بھی گرفتار ہو چکا یے۔۔

ملزم شہریوں سے نوکری دلانے اور دیگر کام کرانے کی غرض سے بڑی رقم بھی حاصل کرچکا ہے۔ملزم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں اپنے آپ کو بڑا آفیسر ظاہر کرکے غیر ضروری فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع سنسنی خیز انکشافات کی توقعات

جبکہ دوسری جانب اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان جمعتہ الوداع پر سکیورٹی بہترین فرائص سرانجام دے رہے ہیں، میں تمام افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شہریوں کی حفاظت ہی ہماری عبادت ہے،

اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چوکس ہے، پولیس جوان آپ کی حفاظت کے لئے چوکس کھڑے ہیں،

Shares: