وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جعلی بیلٹ بھرنا، ایک ایک گھر کے اندر سو سو ووٹ رجسٹر کروانا یہ سب ختم ہوجائے گا، جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین آجائیں گی، س کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ملا کر ہم ایک اکیسویں صدی کا الیکشن کروائیں گے، وہ الیکشن ہوگا جو سب قبول کریں گے، نادرا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
وزیراعظم عمران خان نے آج نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، چئیرمین نادرا نے وزیراعظم کا استقبال کیا ہے، وزیراعظم سے چئیرمین نادرا نے ملاقات کی ہے، نادرا حکام نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی ہے، بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نادرا اور الیکشن کمیشن مل کر ڈیٹا ویری فائی کریں گے، تاکہ الیکشن میں اس مشین کو کامیاب بنایا جا سکے، اس مشین کے ٹرائل پر بھی بات کی گئی ہے، اس مشین سے ایک دفعہ ایک امیدوار اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے، اس مشین کے استعمال سے جعلی ووٹ نہیں ڈالے جاسکیں گے، اس مشین میں سارا ڈیٹا ڈالا جائے گا.