کوئٹہ اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعلی بلوچستان جا کر بجلی گھر تھانے میں گرفتاری پیش کریں، اگر وزیراعلی نے خود گرفتاری پیش نہیں کی تو پھر اپوزیشن جماعتیں ان کو گرفتار کرنے پرمجبور کرینگے، گزشتہ تین سالوں سے جام کمال کی حکومت نے جس طریقے سے غیر آئینی اور غیر جمہوری کام کیا ہے، آج ان کو سزا کے طورپر بھگتنا پڑے گی، جمعیت علما اسلام سلیکٹیڈ حکمرانوں کے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے.
عبدالواسع نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ہرعدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے اور قانون کا احترام کرتے ہوئے 14 دن ہماری جماعت اور دیگر اپوزیشن اراکین نے بجلی گھر تھانے میں گرفتاری دینے کیلئے وہاں موجود رہے، اب عدالتی حکم کے بعد وزیراعلی بلوچستان کو چاہئے کہ وہ عدالتی حکم کی توہین کرنے کی بجائے بجلی گھر تھانے جا کر اپنی گرفتاری پیش کریں، اگر وزیراعلی نے خلاف توہین عدالت کی تو مقدمے میں سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرینگے، جمعیت علما اسلام ایک سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے، اب نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں پر زمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتی احکامات پر پوری طورپر عمل درآمد کریں، عام شہری کی طرح تھانے میں گرفتاری پیش کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم مجبور ہوکر وزیراعلی ہاؤس کا گھیرا کر کے وزیراعلی بلوچستان کو گرفتاری کرنے پر مجبور کرینگے، آج سنجاوی میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام پیغام کانفرنس ہے تمام کارکن کانفرنس کی تیاری کیلئے اپنا کردارادا کریں.