لاہور :جام کمال نے تو کمال ہی کردیا ، دو روزہ دورہ لاہور کو تاریخی بنا دیا ، میزبان نے مہمان کو خدا حافط کہہ کر رخصت کردی
ا
باغی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان 2روزہ دورہ کے بعد لاہور سے واپس کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایئرپورٹ پروزیراعلیٰ بلوچستان کو رخصت کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جام کمال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے
![]() | کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری |
وزیراعلیٰ جام کمال کے دور لاہور پر مخاطب ہوتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کا دورہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنے گا-آپ کے دورے سے دونوں بھائیوں کے درمیان پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرپورٹ پر وزیر اعلی بلوچستان کو ان کے دورہ لاہور کی تصاویر کی البم بھی پیش کی۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا تصویری البم میں گہری دلچسپی کا اظہار۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے البم میں موجود تمام تصاویر دیکھیں۔
![]() |
ایئر پورٹ پر وزیراعلی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نےکہا کہ میں لاہور سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ لاہور میں ملنے والی محبت کو فراموش نہیں کرسکتا۔ جام کمال نے اس موقع پر کہا کہ میں شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
![]() | بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟ |
وزیراعلیٰ بلوچستان کو خداحافظ کہنے اور رخصت کرنے کے لیے عثمان بزدار کے علاوہ صوبائی وزراء سمیع اللہ چودھری، میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-