گلوکار عاصم اظہر جو کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں رہے ہیں ، ان کی دوستی کے اتنے چرچے رہے کہ کہا جا رہا تھا کہ شاید دونوں بہت جلد شادی کر لیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہو سکا بلکہ ان دونوں کی دوستی کا تعلق بھی ختم ہو گیا. کہا جاتا ہے کہ دونوں کی دوستی کا تعلق اور پھر شادی عاصم اظہر کی والدہ کو گوارہ نہیں تھی. ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر کی زندگی میں آئیں میرب علی ، میرب علی ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے بہت جلد اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. میرب علی کا شمار اس وقت شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے لیکن عاصم کے اور ان کے والدین جب کہیں گے کر
لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم ایسے فیصلے بڑوں پر چھوڑتے ہیں وہ جب ہم کہیں گے ہم شادی کر لیں گے ، شادی لیٹ ہو یا جلدی ہمیںاس کی کوئی ٹینشن نہیں ہے ، ویسے بھی ہم دونوں ابھی اپنے اپنے کاموں میںکافی مصروف ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے والدین جیسے ہی ہمیںکہیں گےہم شادی کر لیں گے، ہم نے کبھی کوی ایسا فیصلہ نہیں کیا نہ کرنے کی کوشش کی ہے جس سے ہمارے بڑے ناراض ہوں.