جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن

0
211
sharjeel

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما،سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی تنظیم کو کل کا کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ، زندہ دلان لاہور کل جس طرح سے باہر نکلے ہیں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو مخالفین پراپیگنڈا کرتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی انکی آنکھین کھل چکی ہیں، بلاول بھٹو نے جو نعرہ دیا ہے کہ چنو نئی سوچ لوگ اس پر عمل کرنے کو تیار ہیں،بلاول بھٹو کا یہی کہنا ہے کہ نفرت کی سیاست نہیں کرنی، سیاسی اختلاف ہوتا ہے لیکن نفرت نہین ہونی چاہیے، بلاول کا یہی کہنا ہے کہ انکی جنگ نہ ن لیگ کے ساتھ ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کے خلاف، اصل جنگ غربت اور افلاس سے ہے اس کے لئے مل کر چلنا ہے، پیپلز پارٹی نے جتنی قربانیاں دیں ہیں اسکے باوجود کھبی انتقام کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی اداروں کے خلاف نفرت انگیر بیانات دئیے ہیں ،الیکشن ہو جائیں گے لیکن نفرت کی سیاست نہ کریں ،لوگوں کے ذہنوں میں انتشار نہ پھیلایا جائے ،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے کے بعد جس طرح سے ن لیگ کی قیادت بوکھلا گئی ہے ، کبھی احسن اقبال اور کبھی کوئی اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ، پاکستان کا بدترین دور پی ٹی آئی کا تھا اس وقت لوگوں پر ظلم کیا جا رہا تھا ، بلاول زرداری نے کل خطاب میں بھی کہا کہ میری کسی بھی کارکن سے لڑائی نہیں ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کارکنوں کو نئی سوچ دینا چاہتے ہیں ، انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے ، ہمیں ایسی سیاست نہیں کرنی چاہیے جس میں لڑائی جھگڑا یا نفرت شامل ہو ، کل کے پاور شو کے بعد مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ،مسلم لیگ ن والے پیپلزپارٹی کو دھمکیاں لگا رہے ہیں پی ڈی ایم بھی چیئرمین پیپلزپارٹی نے بنائی تھی ، جیسے ہی پی ڈی ایم مضبوط ہوئی تو پیپلزپارٹی کو نکالنے کی بات کرنے لگے ، 8 فروری کو پیپلز پارٹی ایک بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، ن لیگ پر جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ہے تب تب ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ، پیپلز پارٹی کے جلسے گراؤنڈ میں ہو رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے جلسے مارکی میں ہو رہے ہیں۔، ن لیگ میں بیچارے شہباز شریف کی کوئی نہین سنتا،میں شہباز شریف کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن انکی کوئی بات نہیں سنتا ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں جس طرح کی صحت کی سہولیات دین وہ پورے ملک میں کہیں اور نہیں ہیں،

 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

Leave a reply