کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی اداکارہ و ماڈل سشمیتا سین نے حال ہی میں اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو ایک انٹرویو دیا ہے. اس انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب میں مس یونیورس کا خطاب جیت کر وطن واپس آئی تو مجھے ہدایتکار مہیش بھٹ ملے اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کی فلم میں کام کروں میں نے ان سے کہا کہ لیکن میں تو ایکٹنگ نہیںکر سکتی لیکن ان کے اصرار اور وژن کو دیکھتے ہوئے میں نے ہاں کردی. انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ نے ان کو ایک سین دیا جس میں ان کو غصہ دکھانا تھا انہوں نے وہ سین بہت اچھے سے کیا لیکن مہیش بھٹ نے کہا کہ آپ یہ کام نہیں کر سکتیں انکی اس بات نے سشمیتا سین کو
بہت زیادہ ناراض کر دیا وہ یہ بات سن کر سیدھا مہیش بھٹ کے پاس گئیں اور کہا کہ آپ ایسا مجھے نہیں کہہ سکتے اور یہ کہہ کر سشمیتا وہاں سے چل دیں. جب وہ وہاں سے جانے لگیں تو مہیش بھٹ نے ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ ایسا نہیں ہے تم نے اچھا کام کیا ہے چلو واپس سیٹ پر اور کام کرو.سشمیتا نے بتایا کہ مجھے اصل میں ناراض کرنے کےلئے مہیش بھٹ نے ایسا کیا اور وہ اپنے مشن میں کامیاب بھی ہوگئے. یاد رہے کہ سشمیتا سین نے بہت کم فلموں میں کام کیا ہے ان کے کریڈٹ پر کافی اچھی فلمیں ہیں انہوں نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام بھی کیا.