جب نیب کا سوالنامہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا تو کیا جواب ملا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پشاور نیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں پر مولانا فضل الرحمان کو 26 صفحات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان نےمیڈیا پر سوالانامہ نہ ملنے کی بات کی تھی.نیب ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے چوکیدار نے نیب کے سوال نامے پر مبنی ڈاک کو لینے سے انکار کیا تھا. نیب کی جانب سے 22 اور 23 دسمبر کو بذریعہ ڈاک سوال نامہ بھیجا گیا. نیب کے اہلکاروں نے جب ان کے آبائی گھر سے ان کا پوچھا تو چوکیدار نے جواب دیا کہ وہ گھر پر نہیں‌ ہیں اور چوکیدار نے ڈاک لینے سے انکار کردیا

واضح رہے کہ نیب پشاور نے جے یو آئی اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو اثاثوں کی تفصیلات دینے کےلیے خط لکھا تھا جس میں ان سے منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگی گئی تھی.

اس کے علاوہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں. خیال رہے کہ نیب میں مولانافضل الرحمان کے خلاف زائداثاثے اور کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔

اس سے قبل خبیرپختونخوا نیب مولانافضل الرحمان کے دو قریبی ساتھیوں گل اصغر اور نور اصغر کو بھی طلب کرچکا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔

Shares: