جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کو فلاح نہیں مل سکتی، مصطفیٰ کمال

0
41

جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کو فلاح نہیں مل سکتی، مصطفیٰ کمال

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کمزور حکومت کو ایم کیو ایم کی صرف 6 سیٹوں کا سہارا ہے، یہ استعفے دیں باہر آئیں تو حکومت ان کی بات مانے گی۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں بیٹھے لوگ سودا کرنیوالے ہیں، ان کا میئر اربوں کی کرپشن کر کے آزاد گھوم رہا ہے، جب تک یہ نمائندے رہیں گے تمہارے بچوں کو فلاح نہیں مل سکتی، دھول جھونکنے کیلئے یہ اختلافی نوٹ ڈالتے ہیں، پاک سر زمین پارٹی شہر کو لاوارث نہیں چھوڑے گی، ایم کیو ایم ایجنٹ ہے، تھی اور رہے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ ہمیں پینے کا پانی، سیوریج کا نظام نہیں دے رہے، آپ ہمیں ٹرانسپورٹ، نوکریاں نہیں دے رہے، سب سے مہنگی بجلی اور گیس دے رہے ہیں، عمران خان کی وفاقی حکومت فیل ہوگئی، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عمران خان چلا رہے ہیں۔

Leave a reply