مزید دیکھیں

مقبول

شاہد آفریدی فوجی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پہنچ گئے

پہلگام حملے پر بھارتی فوج کو آڑے ہاتھوں لینے...

آدھا گھنٹہ ہے،بھاگ جاؤ …ورنہ…سکھ انڈین آرمی کے سامنے ڈٹ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی...

اوچ شریف چمک اٹھا، بلدیہ ورکس کی جانب سے صفائی مہم زور و شور سے جاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے...

غیر قانونی تارک وطن کو بچانے پر ایف بی آئی نے جج کو گرفتار کر لیا

یونیورسٹی آف وسکونسن کی جج کو وفاقی عدالت میں...

آنکھوں کے سامنے بھائی مر گیا اور میں کچھ نہ کر سکا جیکی شروف

بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں بتایا ہےکہ جب میں‌دس سال کا تھا تو میں نے اپنےسامنے اپنے 17 سال کے بھائی کو پانی میں ڈوب کر مرتے ہوئے دیکھا اور میں کچھ نہ کر سکا. انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں بہت غربت تھی، ماں محنت کرکے مجھے پڑھا رہی تھی ، سکول ختم ہوا تو کالج جانا چاہتا تھا لیکن نوکری کرنی پڑی، جیکی شروف نے کہا کہ میں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرنے لگ گیا ، ایک دن بس سٹاپ پر کھڑا تھا کسی نے پوچھا ماڈلنگ کرو گے تو میں نے کہا کہ ہاں کروں گا، میں نے کہا کہ ماڈلنگ میں کیا ہوتا ہے تو انہوں نے کہا

کہ ہم تصویر بنائیں گے اور تم کو پیسےدیں گے میں‌ خوش ہو گیا ان سے کہا کہ ہاں‌جی دیں ایسا کام . انہوں نے کہا کہ کل آجائو ہمارے پاس میں ان کے پاس گیا، انہوں نے کہا کہ کپڑوں کا ماپ دیدو ، میں نے دیدیا ، ماں سے کہا کہ ماں میں بس ماڈل بننے والا ہوں ماں نے کہاکہ جب بنے گا تب بات کرنا ، پھر جب میری تصویریں بن گئیں انہوں‌نے مجھے ساڑھے سات ہزار روپے دئیے میں نے وہ پیسے ماں کو دے دئیے تو وہ خوش ہوئی پھر میں نے نوکری چھوڑ دی اور اسی کام میں لگ گیا، پھر مجھے دیو آنند نے شکتی کپور کے چیلے کا کردار ایک فلم میں دیا وہ کیا اس کے بعد زندگی بدل گئی. بنیادی طور پر غریب تھا اسلئے آج بھی لوگوں کی مدد کرتا ہوں اور مدد کرکے جو خوشی ملتی ہے وہ کسی دوسری چیز میں‌کہاں.