سری لنکن نژاد بالی وڈ کی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ جیکولین فرنینڈس کا شمار بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے ان کا دلکش انداز سب کو بھاتا ہے. جیکولین فرینینڈس جنہوں نے ماڈلنگ بھی لیکن اب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اداکاری میں آنے سے پہلے صحافی تھیں اور شعبہ صحافت سے منسلک تھیں انہوں نے باقاعدہ جرنلیزم میں ایم اے بھی کیا.لیکن ایم اے انہوں نے سری لنکا سے کیا تھا اور وہیں کچھ عرصہ مقامی چینل میں کچھ عرصہ رپورٹر کے طور پر کام بھی کیا. بھارتی میڈیا
کے دعوے کے مطابق اداکارہ پہلے صحافی تھیں. جیکولین فرینینڈس کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے اداکاری سے پہلے کسی اور شعبے اور وہ بھی صحافت میںکام کیا .جیکولین فرینینڈس نے سری لنکا کی ملکہ حسن کا تمغہ بھی 2006 میں جیتا تھا. اداکارہ نے بالی وڈ انڈسٹری میں فلم آلہ دین سے قدم رکھا بعد ازاں انہوں نے بڑے بینر کی بڑی فلموں کی بڑی کاسٹ کے ساتھ کام کیا. ان کے ڈانس نمبرز بھی خاصے مشہور ہوئے. جیکولین فرینینڈس نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین رقاصہ بھی ہیں.وہ ہندی زبان پر عبور تو نہیں رکھتیں لیکن ایسی اور اتنی ہندی بول لیتی ہیں کہ جس سے ان کی فلم چل جائے اور فلم بین ان کے لہجے پر انگلیاں نہ اٹھائیں.