مزید دیکھیں

مقبول

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے...

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...

جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد...

بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

جیکولین فرنینڈنس نے رنویر سنگھ کو تھپڑ کیوں مارا ؟‌

اداکارہ جیکولین فرنینڈنس جو کہ پچھلے کچھ عرصے سے منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے چرچا میں ہیں.ان کی گزشتہ روز فلم سرکس ریلیز ہوئی ہے. اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور ورون شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں. فلم کی پرموشنز کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے رنویر سنگھ اور ورون شرما کو سین کی بجائے سچ میں‌تھپڑ جڑ دئیے تھے . جیکولین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تھا تو میں‌کافی نروس تھی اور مجھے سمجھ نہں آرہی تھی کہ کیا کروں‌. بس نروسنیس میں ، میں نے رنویر اور

ورون کو سچ میں‌ تھپڑ مار دئیے حالانکہ ایک سین میں ایسا کرنا تھا لیکن مجھ سے سچ میں ہو گیا. اس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ اگر آپ لوگ دیکھ لیتے تو حیران ہوجاتے کہ یہ جیکولین کو آخر ہوا کیا ہے. یاد رہے کہ جیکولین اور رنویر سنگھ پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں. رنویر سنگھ کے لئے یہ سال کافی بھاری رہا کیونکہ انہوں نے ایک انٹرنینشل میگزین کےلئے شوٹ‌کروایا جس پر انہیں‌کافی سننی پڑیں ان کا بائیکاٹ‌ بھی کیا گیا اور ان پر کیس بھی ہوا، دوسری طرف اب ان کی اہلیہ دیپیکا فلم پٹھان کے گانوں میں‌مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں.