مسجد الحرام میں مناسک حج سے قبل آخری جمعہ کی نماز ادا کی گئی، جس میں دنیا بھر سے آئے 15 لاکھ سے زائد عازمین نے شرکت کی۔
باغی ٹی وی کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر عازمین نے رنگ برنگی چھتریوں کا استعمال کیا تاکہ سورج کی تپش سے بچا جا سکے۔سعودی وزارت حج کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوئی وبائی یا متعدی بیماری سامنے نہیں آئی .وزارت صحت کے مطابق 1600 عازمین انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج ہیں، 8 اوپن ہارٹ سرجریز اور 104 اینجوپلاسٹیز انجام دی گئیں جبکہ ایک مصری خاتون عازم کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے ان کی بینائی بچائی گئی
سعودی حکام کے مطابق 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، غیر پرمٹ یافتہ عازمین کے داخلے پر پابندی، کئی افراد گرفتار ہوئے جبکہ معذور اور بیمار عازمین کے لیے برقی گاڑیوں کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ وہ آسانی سے مناسک ادا کر سکیں
خادم حرمین شریفین کی خصوصی دعوت پر 1000 فلسطینی شہدا کے لواحقین حج میں شریک ہوں گے.100 ممالک سے 1300 افراد شاہی مہمانوں کے طور پر فریضہ حج ادا کریں گےاس حوالے سےحکام کے مطابق حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام شعبے عازمین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
پی پی 52 ضمنی انتخاب: انتخابی مہم پر 30 مئی کی رات 12 بجے سے مکمل پابندی
وفاقی ترقیاتی بجٹ 2025-26، ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان
مشاعرہ سے مکالمہ تک، ملی ادبی پنچائیت کا فکری و قومی کردار
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، طلبا و فیکلٹی سے خطاب
بلوچستان کے شہر سوراب پر بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب جوابی آپریشن