ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے،محمد حفیظ

ٹیم آسٹریلیا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہے
0
136
m hafeez

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، محمد حفیظ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم،ایڈم ہولیوک بیٹنگ کوچ ،سائمن گرانٹ ہیلمٹ ہائی پرفارمنس کوچ ، عمرگل فاسٹ بولنگ کوچ ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا اسسٹنٹ ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ، ڈریکس سائمین اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز ٹیم انالسٹ، لیفٹننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ٹیم سکیورٹی منیجر، رضا راشد کیچلو ٹیم میڈیا منیجر ، عمار احسن ویڈیوگرافر، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر جبکہ ملنگ علی بطور ٹیم میسیور شامل ہیں-

اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں ماضی کے ریکارڈز کو دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف آگے دیکھنا ہے کیونکہ ہم صرف اپنے جوابدہ ہیں ٹیم آسٹریلیا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہے ہم جیت کے ذہن کے ساتھ جا رہے ہیں ہم فی الحال کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں بطور ٹیم ڈائریکٹر میرا کام ٹیم کی حکمت عملی کو دیکھنا ہے۔ کوچنگ اسٹاف اس میں سہولت فراہم کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور منصوبوں کے مطابق بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،اعظم خان پر جرمانہ عائد

محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں فی الحال ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں لیکن اگر ہمیں مستقبل میں کسی کی ضرورت ہوئی تو ہم ہیڈ کوچ کو بھی طلب کریں گے ہم نے کوچنگ میں کچھ اور نام بھی شامل کیے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائیں گے بابر اعظم بدستور ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں اور وہ ٹریننگ کے دوران شان مسعود کی مدد بھی کرتے رہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بابراعظم کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہمیں جدید دور کی کرکٹ کو اپنانا اور جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی ٹریننگ کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی بھرپور پریکٹس کی۔

بنگلہ دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

Leave a reply