القادریونیورسٹی میرے پاس آ گئی،جادو ٹونا نہیں سکھایا جائے گا، مریم نواز

maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کل القادر یونیورسٹی کی طالبات کی ویڈیو میرے پاس آئی کہ ہمیں بھی اسکالر شپ دیں اور آج یونیورسٹی میرے پاس آ گئی، اب وہاں مذہب کی تعلیم بھی دی جائےگی، دنیاوی بھی، جادو ٹونا نہیں سکھایا جائے گا،

اوکاڑہ یونیورسٹی میں تقریب کے دوران خصوصی طلبہ نےمریم نواز سے ہاتھ ہلا کر محبت کا اظہارکیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی،آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے، آج کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں قید ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے،میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے، وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگرسہولتیں مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں

ہمیں چور ثابت کرنے پر تل جانے والوں پر چوری ثابت ہو گئی،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کل میں فیصل آباد میں تھی، ایک بچے نے کہا کہ ہم نے سُنا تھا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، آج ہم نے وزیراعلیٰ کے روپ میں یہ دیکھ بھی لیا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، جن بچوں کو پٹرول بم چلانا سکھایا ہے، وہ آج جیلوں میں سڑ رہے ہیں،اللہ کا فضل دیکھو، آج 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ آیا، ہمیں چور ثابت کرنے پر تل جانے والوں پر چوری ثابت ہو گئی ہے، القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دے دی گئی، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دی جائے گی، نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر آنکھیں بند کر کے یقین کرلیں، جنہیں آج ورغلایا گیا وہ آج جیلوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں بھی تصاویر لانے والی طالبات کو سٹیج پر بلا لیا،مریم نواز نے طالبات کو دیکھا اور کہا کہ کیا ہے بیٹا، آ جائو، ہائو نائس، آپ نے بنائی ہے، تھینک یو سو مچ، طالبہ نے سٹیج پر آ کر مریم نواز کو ہاتھوں میں گجرا پہنا دیا، مریم نواز بولیں اوہ سو سویٹ،

دھوکہ دہی،تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو پیسے مانگنے کی جعلی کال کا انکشاف

پی آئی اے کا اشتہار،رسوائی کا باعث بن گیا

Comments are closed.