کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

0
62

کراچی میں جائیداد کی ویلیو ایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے فروری 2019 کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کٹوتی کے لیے ایف بی آر نے نیا ویلو ایشن ٹیبل جاری کردیا، قدر و قیمت کے لحاظ سے زمین کی درجہ بندی 11 حصوں میں کی گئی ہےایف بی آر کے مطابق کراچی میں اے ون کٹیگری کے اوپن رہائشی پلاٹ کی ویلوایشن اب 65 ہزار روپے فی گز پر ہو گی جبکہ سب سے آخری کٹیگری میں شامل رہائشی پلاٹ 11 ہزار 200 روپے گز کے حساب سے ویلو ہو گا۔

اسی طرح اے ون کٹیگری کا اوپن کمرشل پلاٹ ڈیڑھ لاکھ روپے فی گز کے حساب سے ویلو ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق نئی ویلو ایشن کا اطلاق 24 جولائی 2019 سے ہوگا۔

پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروری 2019 کے نوٹیفکیشن کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ کمرشل پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 39 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایف بی آر ذرائع سے یہ بات کہی گئی تھی کہ یکم جولائی سے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے نئے نرخ لاگو کردیئے جائیں گے، شہر کے 9 ٹاؤنز کے 1 ہزار 246 مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹس و تعمیر شدہ بلڈنگز کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں 20 سے 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ اب اس پروگرام پر عملی اقدام ہو گیا ہے.

Leave a reply