جعفر ایکسپریس کو شکارپور اسٹیشن پر 2منٹ کے لئے رُکنے کی اجازت مل گئی

0
39

جعفر ایکسپریس کو شکارپور پر 2منٹ کے لئے رُکنے کی اجازت مل گئی

یاغی ٹی وی : ریلوے انتظامیہ نے راولپنڈی براستہ لاہور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس (39-Up/40-Dn)کو شکارپور ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لئے رُکنے کی اجازت دے دی ہے عوام کو یہ سہولت 3ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہو گی۔ اس فیصلے پر فوری عمل ہو گا۔

اس کے علاوہ ریلوے انتظامیہ نے کمرشل اور ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفس سپرنٹنڈنٹ کمرشل سعیدالدین کو ریگولر بنیادوں پر BS-17میں اسسٹنٹ کمرشل منیجر کیٹرنگ کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اس سلسلے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اُنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سمبھال لیا ہے۔

Leave a reply