جہانگیر ترین، علیم خان کی ملاقات،سیاسی منظر نامے پر بات چیت

0
32
tareen aleem

سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت ،جہانگیر ترین کی سابق سینئر صوبائی عبدالعلیم خان کے گھر آمد ہوئی ہے

جہانگیر ترین اور علیم خان کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی منظر نامے پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں سینئر سیاستدان۔ اسحق خاکوانی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری بھی شریک تھے ،شعیب صدیقی۔ سعید اکبر نوانی بھی ملاقات میں شریک تھے، بڑی بیٹھک میں جہانگیر ترین اور علیم خان نے ملکی صورتحال پر مشاورت کی،سیاسی کردار کے حوالے سے بھی ترین گروپ نے مشاورت کی

جہانگیر ترین اور علیم خان کے مابین ہونے والی ملاقات میں شرکاء نے کہا کہ پریشر گروپ بہت بن چکے، نئی سیاسی جماعت بنانی چاہئے، تا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکیں، عون چودھری نے بھی اصرار کیا کہ نئی سیاسی جماعت ہی بنائی جائے کسی اور کی حمایت نہ کی جائے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر عون چوہدری نے بھی نئی جماعت بنانے پر اصرار کیا ،شرکاء کا کہنا تھا کہ مزید رہنما تحریک انصاف چھوڑنا چاہ رہے ہیں انہیں ایک نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Leave a reply