مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے آج 11 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
پاکستان میں امریکی مداخلت نامنظور:امریکہ سازشوں کے ذریعےحکومتیں گرانا بندکردے:سراج الحق
دوسری جانب (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفا وزیراعظم کو نہیں گورنر پنجاب کے نام بھیجنا ہوتا ہے (ن) لیگ کی جانب سے استعفے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے لیے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے جس کی منظوری پارٹی قائد نواز شریف نے بھی دے دی ہے۔
گزشتہ روز جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد سے خیر کی خبریں نہیں آرہیں:جونہیں ہونا چاہیے تھا وہ کچھ ہونے جارہا ہے:مبشرلقمان
ملاقات میں اسحاق ڈار، جہانگیر ترین اور اُن کے صاحبزادے علی ترین موجود تھے، دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مستقبل میں مل کر کام کرنے کے آپشنز پر غور کیا اور اس حوالے سے آمادگی ظاہر کی۔
اس ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔
Had fruitful final round of discussion with Mr Jehangir Khan Tareen.
Mutually concluded that #JKT_Group will support joint Opposition's candidate, Mr Hamza Shehbaz Sharif, for the slot of Chief Minister, Punjab.
Deeply appreciate support of #JKT and #JKT_Group— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 1, 2022
دو روز قبل اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف سے امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات
دوسری جانب مونس الہٰی کی بھی ترین گروپ سے چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ سے متعلق حتمی فیصلہ ہفتے کو کر لیا جائے گا مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ پرویز الہٰی ہی وزیراعلی پنجاب بنیں گے، ترین صاحب سے جب بھی ملا ہمیشہ اچھا پیغام ملا۔
ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مسلسل جہانگیر ترین سے رابطہ رہا، دن بارہ بجے ایک اور میٹنگ ہو گی نعمان لنگڑیال کے مطابق جبکہ ترجمان ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا اچھا ہی ہو گا 12 بجے تک انتظار کر لیں، حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔