جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول

0
27

جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز کردیا ہے، حکومت کو ضمنی انتخابات میں بری طرح شکست ہوئی، حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام حکومت کےساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں،پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کیا، پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی ہے، پی ڈی ایم نےکم مدت میں فیصلےکیے،3مارچ کو سینیٹ الیکشن ہیں اور مارچ کے آخر میں مارچ بھی ہوگا،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کوایکسپوزکیا ہے،پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ الیکشن میں امیدوارنامزد کیا ہے،کوئی بھی الیکشن ہو حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، عدم اعتماد پر سینیٹ الیکشن کے بعد بات ہوگی،جمہوریت اورپارلیمان ہم سب کے مفادمیں ہے،ہم جہازاوردوسرے طریقے کارکا شاید مقابلہ نہ کرسکیں ،ہم جہاز پر تو انحصار نہیں کر رہے،ہم جمہوری طریقے سے سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کریں گے،ان شاءاللہ امیدہےسینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ لائیں گے،سینیٹ الیکشن میں ساتھ ہیں،سینیٹ الیکشن کےبعدبھی ساتھ ہوں گے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سب کو کہہ رہے ہیں کہ گرتی دیوار کو ایک دھکا اور دو، تحریک عدم اعتماد کے مرحلے میں نہیں ہیں ہم جانتے ہیں کہ کم ووٹوں کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں یوسف رضا گیلانی پارلیمان میں بیٹھتے تھے ،سوال کا جواب دیتے تھے،ہم چاہتےہیں حکومت جمہوری طریقے سے تبدیل ہو،اپنےاتحادیوں کے خلاف بھی یہی روایت اپنا رہے ہیں،عمران خان نے اپنےارکان اوراتحادیوں کیخلاف بھی آمرانہ طرزعمل اختیار کیا

Leave a reply