جہنم کی آگ سے نجات کیلئے حقوق العباد کا بھی رکھیں خیال،نجم شیراز کی رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

0
98

جہنم کی آگ سے نجات کیلئے حقوق العباد کا بھی رکھیں خیال،نجم شیراز کی رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن رحمت ہی رحمت کا بائیسویں روزے کے افطار پروگرام کو مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر آغاز ہو چکا ہے

رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ لندن سے نجم شیراز نے گفتگو کی

ٹرانسمیشن کے آغاز پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ تیسرا عشرہ ہے جو جہنم سے نجات کا ہے اس میں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اس بار بہت لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں،

نجم شیراز کا کہنا تھا کہ بچپن میں جس طرح ہمیں جہنم سے ڈرایا گیا اس کا ہم پر اثر زیادہ نہیں ہوا، جو پورے معاشرے میں سمجھایا گیا،ہم حقوق اللہ کا خیال کرتے ہیں لیکن حقوق العباد کا نہیں کرتے، جو آگ جہنم کی دکھائی گئی وہ دور سے دکھائی گئی لیکن جو سامنے نظر آ رہا تھا وہ زیادہ بہتر تھا ، جسدن یہ سمجھ آ گیا کہ ابھی بھی آگ میں رہ رہے ہو، ہر وقت بے چینی ہے، سب کچھ ہونے کے باوجود بے سکونی ہے، حسد ہے، تکبر ہے یہ بھی ایک آگ کی مانند ہے اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ہم اللہ کے قوانین کو مانیں، یہ آگ ہر وقت اندر سے محسوس کروا رہی ہے کہ بہت پیچھے رہ گئے ہو اس آگ کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فطرانہ گیہوں کے حساب سے ہوتا ہے،اس کی قیمت کے برابر ،کل جب علماء کرام ہوں گے تو ان سے بات کریں گے،

نجم شیراز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں بہت لوگوں کے دل دکھائے،لیکن جب میں نے ان لوگوں سے معافی مانگی تو ان میں سے ایک نے کہا معاف نہین کرتا تو میں نے انکا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ میں قرآن پڑھ رہا ہوں بدل رہا ہوں جس پر انہوں نے معاف کر دیا، اگر لوگوں کے دل دکھائیں گے اور اسکے بعد حج بھی کریں، عمرے بھی کریں ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ آپ کو چھوڑ دے، وہی شخص قیامت والے دن آپ کی بخشش کے لئے مسئلہ بن جائے گا، جب دائرہ کار میں کسی کا دل دکھا رہے ہوں گے اور انصاف نہیں کر رہے ہوں گے تو اسکا آخرت میں نقصان ہو گا،دنیا میں بھی کبھی پرسکون نہیں رہ سکتے، کبھی خوش نہیں رہ سکتے جب لوگوں کے حقوق کھانا شروع کر دیتے ہیں تو یہ بھی آگ کی مانند ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ اگلے کو تکلیف دے رہے ہین اگر پتہ ہو تو معافی مانگی جا سکتی ہے، جس کو پتہ نہین ہو کیسے معافی مانگے اسکا مداوا کیسے ہو گا

نجم شیراز کا مزید کہنا تھا کہ شعور پہنچانا بھی ذمہ داری ہے، ایک طرف ہم جس کو کافر ، مشرک سمجھ رہے ہوتے ہیں اسکے لئے راستے نہیں بدلنے چاہئے، شعور قوم میں پیدا ہوتا ہے جب تک دین کا شعور صحیح طرح بیدار نہ ہو ہم نہیں سمجھ سکتے، جب دین کا شعور بیدار ہو گا تو ہم سب کچھ سمجھ جائیں گے، پھر کسی کو ناراض نہین کریں گے، میڈیا کا یہی رول ہے کہ معاشرے کو جگائے، جس کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اسکے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں تین باتیں بتائی ہیں کہ معاف کرنا، معاف کر کے سامنے والے کو تعلیم دی جائے کہ یہ چیز مجھے تکلیف دیتی ہے یہ دین کے خلاف ہے ایسا نہ کریں جب معاف کرنے کے بعد بات کرتے ہیں تو اسکا فائدہ ہوتا ہے، غصے میں آگ نکلتی ہے، تیسرا سٹیپ کہ آپ اپنا راستہ بدل لیں، پہلے معاف کرنا بہت ضروری ہے جس کا ہمیں شعور ہی نہیں، اگر ایجوکیٹ نہیں ہو رہا تو راستہ بدل لیں، ہمیں دوستوں سے پوچھنا چاہئے کہ اگر کسی چیز سے ہرٹ ہوتے ہیں تو بتائیں ، آدمی اصلاح کرنے سے چھوٹا نہیں ہو جاتا

https://www.youtube.com/watch?v=2sOLAbCAZPw

نجم شیراز کا مزید کہنا تھا کہ جس آگ کی پہلے بات کی گئی وہ دنیا کی آگ ہے ، جہنم کی آگ بہت سخت ہے، میں لوگوں سے معافی نہین مانگ رہا اور غلطیاں کر رہا ہوں اور یہ کہہ رہا ہوں کہ مرنے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں ملیں گے، مجھے تو ایسا نظر نہیں آتا کہ معافی بھی نہ مانگیں اور جہنم کی آگ سے بچ جائیں ایسا نہیں ہو سکتا، اللہ کا دین بہت بلند ہے، یہ معاشرے میں انقلاب کے لئے آیا ہے یہ شاٹ کٹ نہیں بکہ دیرپا انقلاب کے لئے آیا ہے

نجم شیراز کا مزید کہنا تھا کہ نجات کا معنی ہے چھٹکارا،اللہ نے اپنے نبیوں کو قوم سے نجات دی ، یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی، ایک لمحے پر یونس علیہ السلام نے اللہ سے معافیاں مانگنی شروع کر دی تھیں ، ایک بار انہوں نے دل سے کہا کہ اللہ مجھ سے غلطی ہوئی اگلی آیت میں اللہ نے انہیں جواب دیا اور انہیں اس سے نجات ملی

 

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اسرار احمد نے خلاصہ قرآن بیان کیا تھا جب ہم قرآن کو سمجھ لیں گے تو کسی بات کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی

کرونا کے بعد بہت کچھ بدلنا پڑے گا، پاکستان کا ہیلتھ سٹرکچر تیار ہی نہیں تھا، ڈاکٹر جاوید حیات کی رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کے اختتام ہر ڈاکٹر اسرار احمد کا خلاصہ قرآن بھی سنایا گیا

رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن،لندن سے سینئر صحافی اظہر جاوید نے دی اچھی خبریں

Leave a reply