جیب تراش پولیس کی حراست میں

0
38

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان کی ہدایات پرجرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے.
ایس ایس پی انویسٹی کیپٹن (ر) منصورامان نے بتایا کہ چوری اورجیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتارکر لیے ئے ہیں، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ طیب عباس اورحیات اللہ شامل ہیں، گرفتارملزمان سے3 لاکھ روپے نقدی، 04 موبائل فونزاور دیگرقیمتی اشیا برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف لاہورکے مختلف تھانوں میں چوری اور جیب تراشی کے متعدد مقدمات ٹریس ہیں،
ملزمان دوکانوں میں چوری کرنے سمیت جیب تراشی کی وارداتیں بھی کرتے تھے، انچارج انویسٹی گیشن راوی روڈ منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کوگرفتارکیا ہے.
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرپولیس ٹیم کوشاباش دی گئی ہے.

Leave a reply