اداکارہ کرینہ کپور جن کی خوبصورتی کا ایک زمانہ دیوانہ ہے، بلا کی حسین کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے والا ہر سٹار ان کی خوبصورتی سے ضرور متاثر ہوتا ہے. ان کی خوبصورتی سے حال ہی میں متاثر ہونے والے ان کے کوسٹار ورسٹائل اداکار جےدیپ اہلوت ہیں. ان دونوں نے ایک ساتھ فلم جان جاں میں کام کیا ہے. کرینہ کپور اور جے دیپ اہلوت جان جاں کی پرموشن میں مصروف ہیں. اہلوت نے پرموشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ فلم کی عکسبندی کے دوران کرینہ کپور کی آنکھوں میں دیکھ لیں تو آپ اپنے ڈائیلاگ بھول جائیں گے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر آپ کرینہ کپور کے سامنے کھڑے ہیں تو بہت اچھے سے یاد کیے ہوئے ڈائیلاگ بھی بھول جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے بہت سے بڑے فنکاروں کو کرینہ کپور کی سیٹ پر آمد کے ساتھ ہی ڈرتے دیکھا ہے”۔جےدیپ نے کہا کہ کرینہ کپور کی موجودگی میں تو کیمرا بھی کپکپانا شروع کر دیتا ہے..، کرینہ کی اس شعبے میں گہری اور پر وقار شخصیت ہے۔خیال رہے کہ ‘جانِ جان’ او ٹی ٹی فلم ہے جس میں کرینہ کپور، جےدیپ اہلوت اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔دونوں فنکاروں کا دعوی ہے کہ یہ فلم روٹین سے ہٹ کر ثابت ہو گی .