سابق صدر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری کی جان کو جیل میں سخت خطرہ ہے.اس لئے انہیں جیل سے نکالا جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی، آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، طبی سہولیات ملنا ان کا حق ہے،میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لیے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا، یہ لوگ ایک دن پمز لے کر گئے دوسرے ہی دن جیل واپس منتقل کر دیا ،زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ اسپتال نہیں پہنچا سکیں گے،
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
لطیف کھوسہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل سے اسپتال تک ڈیڑھ گھنٹا لگ جاتا ہے،زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن قانونی حق ملنا چاہیے،زرداری صاحب کو دو ذاتی اٹینڈنٹ ساتھ رکھنے کی اجازت تو دیں، ہمارے لوگ جیل کے باہرخیمہ لگا لینگے،صرف صبح اورشام جا کرچیک کرینگے،
آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت
سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں