جیل میں "بچی” سے موبائل برآمد ہوا، شیخ رشید نے یہ کیا کہہ دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل برآمد ہوا جس میں اہم معلومات ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے،موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،یقین ہے وزیراعظم عمران خان سیاست دانوں کو ڈیل کرلیں گے،

بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ

آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عمران خان کی وجہ سے فضل الرحمان نے کشمیر سے اظہار یکجہتی توکیا،عمران خان دھرنا قبول کرلیں گےلیکن 5لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے ،آج بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سیاست مختلف ہے، شہباز شریف اور نوازشریف کی سیاست بھی مختلف ہے،مسلم لیگ ن کے 2دھڑے ہوچکے ہیں ،وقت آنے پر شہبازشریف کی کمر میں دردہوجاتا ہے

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

Comments are closed.