پرویز الہی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

parvez elahi

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ،سابق وزیر اعلی پنجاب و صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی کو جیل میں فراہم سہولیات سے متعلق دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی

سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ انتظامیہ نے چوہدری پرویز الہی کے سیل کے باہر دیوار تعمیر کرکے ہوا بند کر رکھی ہے،چوہدری پرویز الہی کے سیل کے باہر ہروقت ایک نامعلوم بندہ تعینات رہتا ہے،جس سے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے،چوہدری پرویز الہی دو مرتبہ صوبہ کے وزیر اعلی رہے انھیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت نے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو چوہدری پرویز الہی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مناسب سہولیات فراہم کرکے دو ہفتے میں رپورٹ پیش کریں،

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

جیل کے کھانے سے میری طبیعت اچھی نہیں رہتی، پرویز الہی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہیں، جیل کے کھانے سے میری طبیعت اچھی نہیں رہتی،الیکشن بروقت ہونے چاہیے کیونکہ نظام رکا ہوا ہے ،حالات کے پیش نظر تمام سیاستدانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہ سکتا،پاکستان کے سارے مسائل نواز شریف کے کھڑے کیے ہوئے ہیں

Comments are closed.