جیل ٹرائل،جج کی تعیناتی، انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی

islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےسماعت کی،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے غلط رپورٹنگ ہوئی ہے ، اخبار کی وضاحت اتنی نہیں تھی جتنی غلط خبر لیڈنگ اخبار میں چھپی ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں بنچ پر مکمل اعتماد ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے موکل سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کر دیں، اگر آپکو اس عدالت پر اعتماد نہیں تو بھی ہمیں بتا دیں، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اس عدالت پر مکمل اعتماد ہے، عدالت نے کہا کہ ایک معروف اخبار میں اس کیس سے متعلق غلط خبر شائع کی گئی،ہائیکورٹ نے اُس غلط خبر پر وضاحتی پریس ریلیز جاری کی، اخبار نے تردید شائع کی لیکن وہ اتنی واضح نہیں تھی جتنی کہ غلط خبر،

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے بچوں کی جیل سماعت میں موجودگی کی درخواست خارج کر دی، 2 اکتوبر کو سائفر کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا،اگلے روز ایک دستاویز سامنے آیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ بعد میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے میں کیا لکھا گیا؟ وکیل نے کہا کہ سنگل بنچ کے فیصلے میں بعد میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز سے متعلق کچھ نہیں لکھا گیا،وزارت قانون کے بعد کے نوٹیفیکیشنز بھی پہلے نوٹیفکیشن کا تسلسل ہے،

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر پبلک جیل ٹرائل کو دیکھنا چاہتی ہے تو کیا ان کی انٹری پر پابندی ہے؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ جیل وزٹ کے دوران ہم نے دیکھا تھا کہ وہاں ایک ہال ہے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میڈیا، فیملی ، پبلک اگر جیل ٹرائل دیکھنا چاہے تو ان کو اجازت ہونی چاہئے سب دیکھیں گے اس کیس میں جرم موجود ہی نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب incompatible manner میں ٹرائل آگے نہ بڑھایا جائے انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا دکھائی بھی دینا چاہیئے،سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی.

Comments are closed.