سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عدالت نے بحال کر دیا

0
119

سری لنکا کے اپیل کورٹ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بورڈ کے تمام اراکین کو 14 روز کیلئے بحال کر دیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے کے بورڈ کو فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا ،عدالت نے کرکٹ بورڈ کو دو ہفتوں کے لئے بحال کیا، کرکٹ بورڈ کی درخواست پر اگلی سماعت دو ہفتے بعد ہو گی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی جانب سے درخواست میں قائم کی گئی عارضی کمیٹی کو بھی چیلنج کیا گیا تھا

عدالتی حکم کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی بحالی دو ہفتوں کے لیے ہے، جب عدالت اس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ بورڈ کو ہٹا دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل کے بورڈ سے کرپشن الزامات کی وجہ سے تعلقات پہلے ہی کشید ہ تھے تاہم اب ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بورڈ کو فارغ کر دیا گیا، وزیر کھیل نے 1996 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو بورڈ کی ذمہ داری سونپ دی اور انہیں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا

Leave a reply