جیلوں میں قیدیوں کے لئے بیکری اوریوٹیلیٹی اسٹور قائم کرنے کا فیصلہ

0
34
Jail

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی نے ملاقات کی ہے جس میں جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر بات چیت ہوئی ہے اور چیئرمین کمیٹی پیرعمران اکرم بودلہ نے نگران وز یراعلیٰ کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش کیں ہیں جس میں پنجاب بار کونسل کے وفد کی قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کی پیش کش بھی شامل تھی۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ قابل عمل تجاویز کاخیر مقدم کریں گے، قیدیوں کے کھانے کے بجٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کا دورانیہ ماہانہ 300 منٹ تک بڑھا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیل اسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کیا جا رہا ہے، جیلوں میں قیدیوں کے لئے بیکری اوریوٹیلیٹی اسٹور قائم کئے جارہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں پنکھے اور کولر پوری طرح فنکشنل ہیں، جیل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جا رہی ہے۔

Leave a reply