جلال آباد: بھگدڑ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم عمران خان

0
59

اسلام آباد : جلال آباد میں بھگدڑ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج ٹویٹرپراپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جلال آباد میں پاکستانی ویزا کے حصول کے خواہاں افغان شہریوں کی بھگدڑ سے اموات پر گہرا دکھ پہنچا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے گیارہ افغان خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a reply