جلد نگران سیٹ اپ پر مشاورت مکمل کر لیں گے. احسن اقبال

0
43
Ahsan Iqbal

انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں شرکت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آئینی مدت مکمل کر کے حکومت اقتدار سے الگ ہو جائے گی، اس کے بعد الیکشن کمیشن انخابات کروائے گا، حکومت ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل نگران سیٹ پر مشاورت مکمل کر لیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے ملک حقیقی جمہوریت کی طرف جائے گا، جس کا اختیار عوام کے پاس ہے، عوام سے کہوں گا کہ تمام جماعتوں کا تجزیہ کریں اور پھر فیصلہ کریں کہ کس نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔ تقریب کے اختتام پر انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کو لائف اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛
زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے،یہ ان کا اپنا وطن ہےجب وہ آئیں گے عوام ویلکم کریں گے،الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، سیاسی صورتحال میں مشاورت کاسلسلہ جاری رہناچاہیے،تجویزہوں یاتجاویزجب اتفاق ہوجائےتوسب کوپتہ چل جائےگانگراں سیٹ اپ بنتا ہی اسی لئے ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا قصہ تمام ہوچکا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بات نہ کی جائے تواچھا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اضلاع کی ذیلی تنظیموں کو فائدہ نظرآئے گاتووہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہیں، بطورپی ڈی ایم سربراہ قوم سے کچھ نہیں چھپایاتھا،سی پیک منصوبے کی شکل میں چائنہ کیساتھ قرب اختیار کیاہے۔ اس موقع پر پیرصدر الدین شاہ مولانافضل الرحمان کی آمد پر ان کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ کچھ تجاویز فضل الرحمان نے دیں،کچھ ہم نےدیں،سیاسی انداز میں سسٹم کوایسےچلانا چاہتے ہیں کہ کسی کواعتراض نہ ہو۔

Leave a reply