اداکارہ غنا علی جنہوں نے شادی کے بعد ڈراموں سے بریک لے لی تھی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بہت جلد ڈراموں میں واپسی کر رہی ہوں اور اس بار شائقین مجھے الگ روپ اور کرداروں میں دیکھیں گے. اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد میری مصروفیت بڑھ گئی اور بے بی کی پیدائش کے بعد تو مصروفیات مزید بڑھ گئیں تھیں جس کی وجہ سے کام سے بریک لینا بہت ضروری تھا. اب چونکہ میرا بچہ تھوڑا سا بڑا ہو گیا ہے لہذا اب میں کام کر سکتی ہوں.ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا تھا کہ میں نے اداکاری چھوڑ

دی ہے وہ غلط تھے کیونکہ میں نے تو کبھی بھی اداکاری چھوڑنے کا کہا ہی نہیں‌پتہ نہیں لوگوں نے کیسے سوچ لیا کہ میں اداکاری دوبارہ کبھی نہیں کروں گی. اداکارہ غنا علی نے کہا کہ ہم سب کو ابھی جو فلمیں بن رہی ہیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اور میں سمجھتی ہوں کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی. اور اس میں جو ایکٹرز ہے یقینا انہوں نے بھی اچھی اداکاری کی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا فلموں میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے،

Shares: