آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کےجعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کیس کی سماعت ، فاروق ایچ نائیک نے کیا وجہ بتائی

0
41

آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کیس کی سماعت ، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کیا وجہ بتائی

باغی ٹی وی : آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں ،فاروق ایچ نائیک نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی . ان کی استدعا منظور کرتےہوئے عدالت نے 3 فروری تک سماعت ملتوی کردی

عدالت سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ .آج جرح نہیں کرسکتا، ہائیکورٹ اپیلوں پرسماعت میں پیش ہونا ہے،

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

Leave a reply