پیرس میں ایک ایسے چرچ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں جلی ہوئی لکڑی کا استعمال ہوگا.یہ چرچ کیتھیڈرل چرچ کے مقابلے ایک عارضی چرچ ہوگا.
امریکی انجینئروں کے ایک گروپ نے پیرس میں آگ سے متاثرہ تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل چرچ کے مقابل ایک عارضی چرچ کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ عارضی چرچ کی تعمیر میں بطور مزاحمتی علامت جل جانے والی لکڑی کا استعمال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عارضی چرچ کی تعمیر کا مقصد نوترے ڈیم کیتھڈرل چرچ کی دوبارہ تعمیر مکمل ہونے تک لوگوں کو عبادت کے لیے جگہ فراہم کرنا ہے۔
انجینئروں اور ڈیزائن ماہرین کے گروپ "گینسلر” کے مطابق منصوبے کی منظوری کی صورت میں اس کو مکمل کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔
عارضی چرچ کا رقبہ 1600مربع میٹر ہو گا اور اس سے روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔
ڈیزائننگ کی ایک کمپینی فیلپ بیرے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جلی ہوئی لکڑی کا انتخاب اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ قدیم تکنیک لکڑی کو آگ کے اثرات سے محفوظ بناتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلی ہوئی لکڑی سے معاونت کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا تا کہ "ایک کم وزن تنصیب” حاصل کی جا سکے