جعلی پیر کی جواں سالہ خاتون کے ساتھ تشدد اور چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

0
110

جعلی پیر کی جواں سالہ خاتون کے ساتھ تشدد اور چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

باغی ٹی وی : باغی ٹی وی : رحیم یار خان کے علاقے مڈ درباری میں صفدر شاہ نامی جعلی پیر عورتوں پر تشدد اور غلط حرکات کرنے لگا . جبکہ علاقے کے جاہل لوگوں کی حالت یہ ہے کہ وہ اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو علاج اور دم کے بہانے ایسے پیر کے حوالے کرتے ہیں جو ان کی عزت اور غیرت کی دھجیاں اڑاتا ہے اور ساتھ ان سے پیسے بھی بٹورتا ہے .

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیر ایک جوان سالہ خاتون کو اپنے سامنے مشکوک حالت میں لٹائے ہوئے جو کہ اس کے بال کھینچ رہا ہے . اسی طرح اس کے رخسار پر تھپڑ بھی مار رہا ہے . اس حالت میں خاتون درد و الم سے چیختی اور چلاتی ہے اور چھوڑ دینے کی دھائیاں دیتی ہے . لیکن یہ جاہل جعلی پیر اور بابا اس پر مسلسل تشدد کیے جا رہا ہے .


جعلی پیر خاتون کے بال کھینچ رہا ہوتا ہے جس سے اس کے اس خاتون کو تکلیف اس قدر ہوتی ہے اور وہ خود کو بے بس پاتے ہوئے کچھ نہیں کر سکتی. اسی دور دیکھا جا سکتا ہے کہ جعلی پیر خاتون کے پردہ اور پائیویٹ اعضاء کو بھی چھوتا ہے جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس جعلی پیر اور فراڈ بابے کی ذہنیت کیسی ہے . صرف یہی نہیں یہ جعلی پیر اس خاتون غلیظ گالیاں بھی بکتا ہے .

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس سارے منظر کو اس خاتون کے وارث اور خاندان والے بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن ان کی نگاہ پر جہات اور پیر پرستی کی جہالت سے لتھڑی ہوئی پٹی بندھی ہوئی ہے جو ان کو حقیقت دیکھنے نہیں دیتی . اور اپنی جوان سالہ بیٹی کو اس درنے پیر کے سامنے رکھ دیا ہے تاکہ وہ ان کی عزت ، دولت اور ناموس کو جیسے چاہے تارتار کرسکے .

Leave a reply