جعلی پولیس مقابلے میں زخمی طالبعلم کا بیان سامنے آگیا

0
38

سچل پولیس کے جعلی مقابلے میں زخمی طالبعلم نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے رکنے کے باوجود ہم پر فائرنگ کی اور کہا تم لوگ چورہو ،تمہارے ساتھ اور بندے بھی تھے، پتہ نہیں کیوں ڈکیت سمجھا، اللہ ان کو سمجھائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس کے جعلی مقابلے میں طالبعلموں کو زخمی کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ، زخمی طالبعلم بیت اللہ کابیان سامنے آگیا ، دونوں زخمی بیت اللہ اور آصف جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

زخمی طالبعلم نے بیان میں کہا کہ موٹرسائیکل پر جاتےہوئے پولیس نے رکنےکااشارہ کیا، ہم نے آگے رکتے ہی ہاتھ بھی اوپرکئے تاہم پولیس نے رکنے کے باوجودفائرنگ کردی۔

بیت اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے کہا تم لوگ چورہواورہتھکڑی لگادی، اسپتال منتقل کیااورکہاتمہارے ساتھ اور بندے بھی تھے ، آپریشن کے وقت ہتھکڑی نکال دی گئی، پتہ نہیں کیوں ڈکیت سمجھا، اللہ ان کو سمجھائے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی آصف کو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کراچی سچل تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے زخمی طالبعلم بیت اللہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

Leave a reply