ننکانہ صاحب : نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کا شتکاروں کو جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادیں فروخت کرنے والوں سے بچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے ،تمام متعلقہ ادارے بلاخوف و خطر ایسے عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں جو فصلوں کی جعلی ادویات اورجعلی کھادوں کا غیر قانی کاروبار کرتے ہیں، کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنااوران کے معیارزندگی کو بلندکرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے جعلی زرعی ادویات اور کھادیں بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) رانا محمد عارف نے محکمہ زراعت (توسیع) کی ٹیم کے ہمراہ ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ منڈی واربرٹن میں متعدد کھاد ڈیلروں کی دوکانوں کی انسپکشن کی ۔انسپکشن کے دوران فصلوں کی جعلی ادویات فروخت کرنے والوں اور ادویات کی ریٹ لسٹیں واضع جگہ آویژاں نہ کرنے والے کھاد ڈیلروں کو 10ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصوراحمد نے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں کسی کو بھی جعلی کھاد و زرعی ادویات فروخت کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی،بغیر لائسنس اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،اصلاح آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات اور ادویات فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جائے اور ان کے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں ۔ڈی سی نے کہا کہ کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلر حضرات کوفی الفور سختی سے ریٹ لسٹیں آویژاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں اور خلاف ورزی کرنے و الوں کے خلاف سختی سے پیش آیا جائے گا۔

Shares: