ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم ایم این اے جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے
کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور ایم ا ن اے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے، صوبائی وزیر امتیاز شیخ رہنما پیپلز پارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا جام عبدالکریم سندھ ہائیکورٹ سے 3 اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں-
فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، اپنے ساتھ چھوڑ گئے،ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قاتلوں کو معاف…
رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کیا، وہ جام عبدالکریم کو پولیس سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے اپنے ہمراہ لے گئے-
ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے اسلام آباد جائیں گے-
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ناظم جوکھیو کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو معاف کرتی ہوں۔
شیریں جوکھیو نے کہا تھا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں اور مزید کسی سے لڑ نہیں سکتی، اکیلی ہوں کوئی ساتھ نہیں ہے اور سب نے مشورہ دیا کہ کیس سے الگ ہو جاؤ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔
جمعیت نےاسلام مخالف اور”ہم جنس پرستی” کو فروغ دینےکےخلاف مرکزی دروازے…
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں قتل کیا گیا تھا مقتول ناظم جوکھیو نے غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیو بنا کر اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا اور ناظم جوکھیو کے لواحقین کے مطالبے پر پیپلزپارٹی رکن اسمبلی جام اویس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا لواحقین کے احتجاج کے بعد جام اویس نے اپنی گرفتاری پیش کی تھی۔ مقتول ناظم جوکھیو نے اپنے آخری ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اسے دھمکیاں دی گئیں۔